اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپوٹنیک کے مطابق، جمہوریہ ساخا کے علاقے سائبیریا میں ایک روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فوجی طیارے میں 39 افراد سوار تھے جن میں سے ۱۶ افراد ہلاک ہوئے جبکہ باقی سالم بچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جہاز میں 32 مسافر اور 7 افراد عملے کے سوار تھے۔
رپورٹ کے مطابق جہاز کے تین ٹکڑے ہوگئے ہیں، اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حادثہ موسم کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
روسی ہیلی کاپٹروں کو فوری طور پر امداد پہنچانے کے لئے جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲